ذرائع:
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سپر ایل نینو کے ممکنہ اثرات کے باعث آئندہ 8 سے 10 ماہ تک پانی اور بجلی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں بارش کی کمی 23 فیصد ہے اور پانی کے ذخائر میں نمایاں کمی
آئی ہے۔چیف منسٹر نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ربیع سیزن میں دھان کی کاشت سے گریز کریں اور کم پانی والی فصلوں کو ترجیح دیں۔ ساتھ ہی عوام سے پانی اور بجلی بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان تیار کر رہی ہے۔