the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

ہاں
محدود
معلوم نہیں
ذرائع:

حیدرآباد: سکندرآباد کے میڈیکور اسپتال کے باہر بی آر ایس کارکنوں نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کو نشانہ بناتے ہوئے پوسٹرس اور ’کانگریچولیشنز ریونت گارو‘ کے بینرس لگائے۔ بی آر ایس کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیکور اسپتال وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے داماد سے متعلق ہے۔ بی آر ایس لیڈر منے کرشانک نے الزام عائد کیا کہ میڈیکور اسپتال کو 13,200 کروڑ روپے میں فروخت کرکے بلیک منی کو وائٹ منی میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا



کہ سابق وزیراعلیٰ کے سی آر کے دور میں 80 سے 90 فیصد مکمل ہونے والے TIMS اسپتالوں کو وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے شروع نہیں کیا، لیکن ان کے مطابق ان کے داماد کی شراکت داری والے میڈیکور اسپتالوں کا افتتاح کیا گیا۔ انہیں الزامات کے پس منظر میں ہی سکندرآباد کے میڈیکور اسپتال کے سامنے 13,200 کروڑ روپے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بینرس لگائے گئے۔ اطلاعات کے مطابق  بی آر ایس کارکنان سائی کرن اور ونیتھ کو ٹاسک فورس نے بینرس لگانے کے معاملے میں گرفتار کرلیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.