ذرائع:
چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے اتوار کو امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول میں اپنی ایگزیکٹو تعلیم کا آغاز کیا۔ پروگرام “لیڈرشپ اِن دی 21st سنچری” کے تحت پہلے سیشن
میں اتھارٹی اور لیڈرشپ پر گفتگو ہوئی۔ پیر کے روز صبح 7 بجے سے کلاسز کا آغاز ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہیں گی۔ اس دوران بوسٹن اور اطرافی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث سرمائی ایمرجنسی نافذ ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سیلسیس سے نیچے جا چکا ہے۔