: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بی آر ایس سربراہ چندرشیکھر راو اور جیون ریڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیون ریڈی نے دلت لیڈر ادلوری لکشمن کو وزیر بنائے جانے پر ناراض ہو کر پارٹی چھوڑی، حالانکہ کانگریس نے انہیں کئی مواقع دیے تھے۔میڈی گڈہ کے نستورپلی کے جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے دعویٰ
کیا کہ آئندہ انتخابات میں بی آر ایس کو اپوزیشن کا درجہ بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کالیشورم پراجیکٹ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ فائدہ نہیں دے سکا۔ریونت ریڈی نے بی آر ایس پر دس سالہ دور میں لوٹ مار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور 2029 میں بھی بی آر ایس کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔