ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عثمانیہ یونیورسٹی کی ترقی کے لئے لیے ایک ہزار کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی جامعہ کو عالمی معیار کی یونیورسٹی میں تبدیل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے آرٹس کالج کے روبرو طلبہ۔اور اساتذہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران عٹمانیہ اور کاکتیہ کے طلبہ نے جس آزادی، سماجی انصاف اور مساوی مواقع کا خواب دیکھا تھا، کانگریس حکومت اسی سمت میں کام کر رہی ہے۔
چیف منسٹر نے بتایا
کہ عثمانیہ یونیورسٹی کا نیا ماسٹر پلان اور ڈیزائن طلبہ کی رائے کے لئے QR کوڈ کے ذریعہ جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 108 سال پرانی یہ یونیورسٹی جنوبی ہند کی قدیم ترین جامعات میں شامل ہے اور تلنگانہ تحریک میں طلبہ کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ بعض طاقتیں برسوں سے یونیورسٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں، مگر موجودہ حکومت OU کو دوبارہ علمی اور تحقیقی مرکز کے طور پر اُبھارے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی میں تقرریوں اور فیصلوں میں کسی قسم کی سفارش یا سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔