the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی)دہلی میں قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کو نافذ نہیں کیا جائے گا  اسمبلی میں جمعہ کو اس کے خلاف قرارداد پاس کردیا گیا دہلی حکومت نے آج این پی آر پر بحث کے لئے اسمبلی کا خصوصی سیشن بلایا گیا تھا۔ وزارت محنت گوپال رائے نے دہلی میں این پی آر لانے کے خلاف قرارداد پیش کیا جسے بحث کے بعد پاس کردیا گیا۔
وزیراعلی اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ ان کے اور ان کی اہلیہ اور ان کے ماں باپ کے پاس بھی برتھ سرٹی فیکیٹ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ 70 اراکین اسمبلیوں میں سے 9 اراکین نے کہا ہے کہ ان کے پاس برتھ سرٹی فیکیٹ ہے جبکہ 61 کا کہنا ہےکہ ان کے پاس یہ نہیں ہے تو کیا ان سبھی کو ڈی ٹینشن سینٹر بھیج دیا جائے گا۔
مسٹر کیجری وال نے کہا



کہ 11 ریاستوں میں بھی این پی آر اور قومی شہریت رجسٹر (این سی آر) کا نفاذ نہیں ہونا چاہئے۔
انہوںنے کہا کہ ’’مرکزی حکومت کو این پی آر اور این آر سی کو واپس لینا چاہئے۔ اسمبلی میں تجویز قرارداد پاس کیا گیا ہےا ور اسے دہلی میں نفاذ نہیں کریں گے۔‘‘
انہوںنے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ این پی آر میں کوئی دستاویز نہیں مانگا جائے گا۔ انہوں نے یہ نہیں کہا ہے کہ این آر سی میں دستاویز نہیں مانگے جائیں گے۔
وزیراعلی نے کہا کہ اس غلط فہمی میں مت رہنا کہ این آر سی نہیں ہوگا۔ پہلے این پی آر ہوگا اور اس کے بعد این آر سی کروایا جائے گا۔ صدر رام ناتھ کووند اور مسٹر شاہ نے واضح کیا تھا کہ این آر سی ہوکر رہے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.