: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: راجیہ سبھاانتخابات کے پیش نظر تلنگانہ سے تین امیدراروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے والوں میں کانگریس پارٹی سابق مرکزی وزیر رینوکاچودھری اور یوتھ کانگریس لیڈر انیل کماریادو کے علاوہ بی آرایس کی جانب ودی راجو روی چندرا شامل ہیں۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر رینوکاچودھری کے ہمراہ چیف منسٹر ریونت ریڈی
کے علاوہ ریاستی وزراء اوردیگرقائدین موجود تھے۔
دوسری طرف آندھراپردیش سے وائی وی سباریڈی، میڈا رگھوناتھ ریڈی اور گولہ بابو راؤ نے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔تلگودیشم پارٹی نے طاقت کی کمی کی وجہ سے راجیہ سبھا انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے تین لیڈر متفقہ طور پر راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے والے ہیں۔