the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
ذرائع:

تلنگانہ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور ادیب اندے سری  کا انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے حیدرآباد کے مکان میں اچانک علیل ہوگئے، جس پر اُن کے گھر والوں نے انہیں فوری طور پر گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا، لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ ہاسپٹل پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہوچکے تھے۔اندے سری کا تعلق ضلع سدی پیٹ کے ریبرتی گاؤں سے تھا۔ وہ ایک  تعمیراتی مزدور تھے رسمی تعلیم حاصل نہ کرنے کے باوجود اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر ایک ممتاز شاعر کے طور پر ابھرےانہوں نے



تلنگانہ تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کا مشہور نغمہ "مائمایپوتُنّڈمّا” تحریکِ تلنگانہ کا جذبہ بن گیا۔ اندے سری کو کاکتیہ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا تھا۔ان کے تخلیق کردہ ترانہ "جیا جیا ہے تلنگانہ” کو ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری ترانے کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ حال ہی میں حکومتِ تلنگانہ نے اُنہیں ایک کروڑ روپے کے خصوصی اعزاز سے نوازا تھا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور صدر بی آر ایس چندرشیکھر راو  نے اندے سری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تلنگانہ ادب کا ایک روشن ستارہ ڈوب گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.