the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

آندھراپردیش کے نیلور سے تعلق رکھنے والے معروف عالمِ دین، جید فقیہ اور سماجی رہنما حضرت مولانا مفتی عبدالوھاب صاحب قاسمی رشادی (رحمہ اللہ) کا انتقال ہوگیا۔
ان کے انتقال کی خبر سے علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم نے اپنی زندگی کے ساٹھ برس سے زائد عرصے کو اسلامی تعلیم، قرآن و حدیث کی تدریس اور جامعہ نورالہدیٰ مدرسہ کی خدمت کے لئے وقف رکھا۔ وہ پچاس برس تک آندھرا پردیش میں تبلیغی جماعت کے



صدر رہے،
جبکہ 2008 سے آندھرا پردیش جمیعت العلماء کے اعزازی صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ عربی ادب، فقہ، حدیث اور دیگر اسلامی علوم پر انہیں گہری دسترس حاصل تھی اور دینی کے ساتھ سماجی میدان میں بھی ان کی خدمات قابلِ قدر رہی ہیں۔آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.