: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:محکمہ تعلیمات کے حکام نے تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ بتایاجارہا ہے کہ امتحانات صبح 9.30 سے
12.30 بجے تک ہوں گے۔
18 کو فرسٹ لینگویج، 19 کو دوسری زبان، 21 کو انگلش، 23 کو ریاضی، 26 کو سائنس کا پہلا پرچہ، 28 کو سائنس کا دوسرا پرچہ، 30 کو سوشل اسٹڈیز، یکم اپریل کو ووکیشنل کورسز کے تحت سنسکرت کا پہلا پرچہ، 2 اپریل کو عربی کا پہلا پرچہ اور دوسرا پرچہ ہوگا۔