ذرائع:
اتر پردیش اے ٹی ایس نے لال قلعہ دھماکہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پریاگ راج زون کے آٹھ اضلاع کے مدارس کے طلبہ اور اساتذہ کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔ مجموعی طور پر 206 مدارس کی تفصیلات جمع کرائی گئیں جن میں 43 سرکاری
امداد یافتہ اور 169 خانگی مدارس شامل ہیں۔ اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مذہبی اداروں کے ممکنہ "غلط استعمال" کو روکنے کے لیے احتیاطی قدم ہے۔تاہم انسانی حقوق تنظیموں اور اقلیتی اداروں نے اسے پروفائلنگ اور پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور واضح قانونی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔