ذرائع:
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’لال قلعہ دھماکے کی خبر سے
انتہائی مغموم ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔‘بیرسٹر اویسی نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی مکمل اور فوری تحقیقات کی جائیں اور اس قابلِ مذمت عمل میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔