کیا تمام UPI ادائیگیاں مکمل طور پر مفت رہنی چاہئیں؟

مرکزی حکومت نے راشن کارڈوں کی جانچ اور عوامی تقسیم نظام (PDS) میں موجود بوگس یا نااہل مستحقین کی نشاندہی کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ کارروائی یکم اکتوبر سے شروع ہونے کی اطلاع ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چھ ماہ سے راشن حاصل نہ کرنے والے تقریباً 1.58 کروڑ مستحقین کے راشن کارڈ عارضی طور پر غیر فعال کیے جانے کی تیاری ہے۔ تاہم، ان مستحقین کے نام فوری طور پر ڈیٹا بیس سے حذف نہیں کیے جائیں
گے۔
مرکزی وزارتِ خوراک کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایسے مستحقین کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ اس دوران اگر فیلڈ ویری فکیشن مکمل ہوجاتی ہے اور ای-کے وائی سی بھی مکمل کرلی جاتی ہے تو ان کے راشن کارڈ دوبارہ فعال کیے جاسکتے ہیں۔
حکومت کا مقصد اس کارروائی کے ذریعے PDS میں موجود غیر فعال، بوگس اور نااہل مستحقین کی نشاندہی کرتے ہوئے راشن کی تقسیم کے نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔