کیرالہ 11 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) عصمت ریزی کے الزامات میں کیرالا کے رکنِ اسمبلی راہول مامکوتھتِل کو اتوار کے روز پولیس نے پالکّاڈ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔ ایک نوجوان خاتون نے الزام لگایا کہ رکنِ اسمبلی نے شادی کا وعدہ کر کے اس کا جنسی استحصال کیا، ذہنی و جسمانی طور پر ہراساں کیا اور بعد
میں حمل گرانے کی دھمکیاں دیں۔پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی ایک اداکارہ سمیت دو خواتین نے ان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایات درج کرائی تھیں، جن میں ملزم نے پیشگی ضمانت حاصل کی تھی۔ تازہ شکایت کے بعد وہ فرار تھا، جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مسلسل الزامات کے پیشِ نظر کانگریس پارٹی نے انہیں پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔