: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
رانچی، 11 جون (یو این آئی) جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرہ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے لوگوں پر فائرنگ میں دو افراد کی موت ہو گئی اور 11 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ فائرنگ میں
زخمی ہونے والے 24 سالہ محمد شاہد اور 22 سالہ کیفی عرف توصیف کی کل دیر رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔
محترمہ شرما کے متنازعہ ریمارکس کے خلاف جمعہ کی نماز کے بعد اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مخصوص مذہب کے لوگوں نے ہاتھ میں سیاہ پرچم اور مذہبی پرچم لے کر جلوس نکالا اور لوگوں سے اپنی دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی۔