: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 18 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد میں ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک آج شام صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔رویت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن ریاست تلنگانہ نے اعلان کیا ہے کہ چہارشنبہ 18 فروری کو چاند نظر آگیا ہےاس لیے جمعرات 19 فروری یکم رمضان ہوگی۔