: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
dir="ltr">حیدرآباد کے علاقے نظام پیٹ کے سری سائی نگر میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مستحق اور غریب خاندانوں میں رمضان کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس فلاحی کام کی نگرانی مسجد محمدیہ کی کمیٹی کے ذمہ داران نے انجام دی۔ کمیٹی کے ارکان نے نہ صرف اس عمل کو منظم طریقے سے مکمل کیا بلکہ خود آگے بڑھ کر گھر گھر جا کر مستحق افراد تک یہ کٹس پہنچائیں۔ مقامی عوام نے اس اقدام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت تلنگانہ کے ساتھ ساتھ مسجد کمیٹی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔