the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 04 مارچ (یو این آئی) دہلی فسادات پر ہولی کے بعد بحث کروائے جانے کی مخالفت میں اپوزیشن کے شدید ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کاروائی جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔
گذشتہ روز ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بحث کے لیے اتفاق ہوگیا تھا اور چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کی منظوری کے بعد آج بحث ہونی تھی لیکن چیئرمین کی طرف سے منظوری نہیں دی۔
ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہونے کے بعد سابق رکن بھدریشور برگوهائیں کے انتقال پر تعزیت پیش کرنے اور باضابطہ کاروائی سنبھالنے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انھیں دہلی فسادات کے بارے میں ضابطہ 267 کے تحت بحث کروانے کے لیے نوٹس ملے ہیں لیکن وہ ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر اور دیگر افرادسے بات چیت کرنے کے بعد ہی بحث کروانے کا فیصلہ کریں گے۔
یہ سنتے ہی تمام اپوزیشن رکن



بھڑک گئے اور اپنی اپنی نشستوں سے اٹھ کر وہ ہنگامہ کرنے لگے۔ شور شرابے میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ہولی کے بعد ہی اس پر بحث کروائیں گے۔ بحث کس ضابطے اور کس عمل کے تحت ہو گی ، اس پر وہ پہلے فیصلہ کریں گے جبھی بحث ہو گی۔ یہ سنتے ہی تمام اپوزیشن اراکین مزید بھڑک گئے۔ وہ شدید ہنگامہ کرنے لگے۔
مسٹر نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ اب بچے بورڈ کا امتحان دے رہے ہیں۔ ہم انھیں مزید تناؤ میں نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد مسٹر نائیڈو نے فوراً ایوان کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
قبل ازیں جب مسٹر نائیڈو نے مسٹر برگوهائیں کی موت پر تعزیتی پیغام پڑھا تو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ستیش چندرمشرنے مسٹر نائیڈو سے کہا کہ دہلی فسادات میں مارے گئے افراد کو تعزیت پیش کی جانی چاہئے تومسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ اس پر سب سے بات چیت کرکے فیصلہ کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.