the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا کی کاروائی جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی جس کے ساتھ ہی بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ متعینہ وقت یعنی آٹھ اپریل سے پہلے ختم ہو گیا۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے پہلے اپنے اختتامی بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ دوسرا سیشن ہے جو کورونا وبا کے سائے میں ہوا ہے اور یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس دوران کووڈ پروٹوکول اور تمام ضروری اسٹینڈنگ آپریٹنگ سسٹم پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دونوں مرحلوں کے لیے کل 33 اجلاس متعین تھے



تاہم دوسرے مرحلے کے وقت سے پہلے ختم ہونے کے سبب کل 23 اجلاس ہی ہو سکے۔ بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 29 جنوری سے 12 فروری اور دوسرا مرحلہ آٹھ مارچ تک چلا۔ اس دوران ایوان میں کل 19 بل پاس کیے گئے۔
ان 23 اجلاس کے دوران ایوان کی کاروائی 116 گھنٹے 31 منٹ کے متعینہ وقت کے مقابلے 104 گھنٹے 23 منٹ چلی۔ اس طرح دونوں مرحلوں کے دوران ایوان میں پروڈکٹیوِٹی 90 فیصد رہی۔ رکاوٹ کے سبب ایوان کے 21 گھنٹے 26 منٹ کا وقت برباد ہوا حالانکہ ایوان متعینہ وقت سے 14 گھنٹے اور 28 منٹ اضافی وقت بیٹھ کر اس کی کچھ بھرپائی کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سیشن کے دوران ایوان میں اوسطاً 94 فیصد کام کاج ہوا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.