the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر جماعتوں نے راجیہ سبھا میں دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی، کچھ ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی نافذ کرنے اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی متاثر ہوئی۔ ایوان کی کارروائی مسلسل دوسرے دن بھی نہیں چل سکی دن بھی نہ چل سکا اور کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی۔
جب راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پہلے التوا اور کھانے کے وقفے کے بعد کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن اراکین نے



ہنگامہ آرائی کی جس پر انہوں نے ایوان کی کارروائی کل کے لیے ملتوی کردی۔
صبح سویرے راجیہ سبھا نے رول 267 کے تحت بحث کا مطالبہ کیا جسے چیئرمین نے مسترد کر دیا۔ اس پر اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کی جس کے باعث ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
ایوان کی میز پر قانون سازی کے دستاویزات رکھے جانے کے بعد چیئرمین نے کہا کہ انہیں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے اور کچھ دیگر قائدین کا نوٹس موصول ہوا ہے تاکہ رول 267 کے تحت مہنگائی کے مسئلہ پر بات چیت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان نوٹس کو مسترد کر دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.