the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بڈگام، 15 فروری (ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہلاکت خیز پلوامہ خودکش دھماکے کے مہلوک اہلکارں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان بہادر جوانوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر داخلہ نے یہ باتیں جمعہ کو یہاں ریجنل ٹریننگ سینٹر ہمہامہ میں 40 مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کی میتوں پر پھول مالائیں رکھنے اور انہیں عظیم خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہیں۔ انہوں نے کہا 'قوم اپنے بہادر سی آر پی ایف جوانوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پلوامہ کے شہداءکو عظیم خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی'۔

انہوں نے ایک مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی میت کو کندھا بھی دیا۔ اس موقع پر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک، داخلہ سکریٹری راجیو گابا، ڈی جی سی آر پی ایف بی آر بھٹناگر، ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ، فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور دیگر سیکورٹی و سیول عہدیدار موجود تھے۔
اس کے بعد وزیر داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کے فرائض انجام دینے کے علاوہ فوجی اسپتال میں زیر اعلاج زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ لیتہ پورہ پلوامہ میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو ایک ہلاکت خیز خودکش آئی ای ڈی دھماکے میں قریب 50 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ قریب ایک درجن دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ وادی میں 1990 کی دہائی میں شروع ہوئی مسلح شورش کے دوران اپنی نوعیت کا سب سے بڑاخودکش حملہ ہے۔ جنگجوﺅں کی جانب سے یہ تباہ کن خودکش دھماکہ ایک کار کے ذریعے کیا گیا۔ پاکستانی جنگجو تنظیم جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.