: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،16 اگست (ایجنسی) جموں و کشمیر میں حکومت کے حالیہ اقدام سے بھارت اور پاکستان میں کشیدگی کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہم نیوکلیائی ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہیں لیکن مستقبل میں کیا ہوتا ہے یہ حالات پر منحصر ہے ۔ مسٹر سنگھ جمعہ کو اچانک ہندستانی سائنسدانوں کی ’ پرمانو کرم بھومی‘ پوكھرن پہنچے جہاں دو مرتبہ بار نیو کلیائی تجربہ کر کے ملک نے نیوکلیائی طاقت حاصل کی تھی ۔ دوسر اتجربہ اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں مئی 1998 میں کیا گیا تھا ۔ مسٹر سنگھ نے راجستھان میں واقع ٹیسٹ رینج
پوكھرن میں مسٹر واجپئی کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ ’’ پوکھرن اٹل جی کے ہندستان کو نیوکلیائی طاقت بنانے اور نیوکلیائی طاقت کا پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی کے تئیں عزم کا گواہ ہے ۔ ہندستان نے اس پالیسی پر سختی سے عمل کیا ہے ۔ مستقبل میں کیا ہوتا ہے یہ حالات پر منحصر ہے ‘‘۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ذمہ دار نیوکلیائی طاقت بننا اس وقت ہر شہری کے لئے قومی فخر کا موضوع بن گیا تھا ۔ ملک اٹل جی کی عظمت کے لئے ان کا احسان مند رہے گا ۔ وزیر دفاع پانچویں انٹرنیشنل آرمی سکاؤٹ ماسٹرس مقابلے کے اختتامی تقریب میں حصہ لینے کے لئے جیسلمیر گئے تھے ۔