the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،21 مئی (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سچائی ، ہمدردی اور ترقی کا نعرہ دیتے ہوئے ملک کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا مسٹر گاندھی نے آج صبح سابق وزیر اعظم کی 30 ویں برسی کے موقع پران کی سمادھی ’ویروبھومی‘ جاکر ان کی سمادھی پر گلپوشی کی۔
دریں اثنا ، یوتھ کانگریس نے مسٹر راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں ضرورتمند افراد میں راشن بھی تقسیم کیا ، خون کے عطیات کیمپوں کا انعقاد



کیا ، اور کورونا وبا کی وجہ سے یتیم ہونے والے بچوں کو مالی امداد فراہم کی۔ ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے بھی سابق وزیر اعظم کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی اقتدارکو عدم تمکرز کرکے پنچایتی نظام کو ضلع اور گاؤں کے ذریعہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے کام کیا تھا۔ انہوں نے ملک کو اکیسویں صدی میں لے جانے کے لئے پہلا قدم اٹھایا تھا اور اپنی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں ملک کو انقلاب کی نئی دہلیز تک پہنچایا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.