the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 جولائی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے سچن پائلٹ اوران کے خیمے کے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کے معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ کے کل کے حکم کے خلاف اسمبلی اسپیکرکی عذرداری کی فوری سماعت سےفی الحال انکار کردیا ہے اسمبلی اسپیکر کی جانب سے سینئروکیل کپل سبل نے بدھ کو معاملے کی فوری سماعت کے لئے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے خصوصی طور سے ذکر کیا لیکن اس نے فوری سماعت سے فی الحال انکارکردیا۔
جسٹس بوبڈے نےکہاکہ وہ رجسٹری جائیں۔ سپریم کورٹ رجسٹری جیسا طے کرے گی اسی کےمطابق سماعت ہوگی۔ اسپیکر نےراجستھان ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیاہے جس میں اس نے جمعہ تک



سچن پائلٹ اور ان کے خیمے کے اٹھارہ اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی پر روک لگادی ہے۔
عذرداری میں کہاگیا ہے کہ ہائی کورٹ اسمبلی اسپیکر کو سچن خیمے پر کارروائی کرنےسے نہیں روک سکتا۔ عدالت کا کل کاحکم عدالت اور مقننہ میں ٹکراؤ پیدا کرتا ہے۔ عذرداری پرآج ہی سپریم کورٹ سے سماعت کا مطالبہ کیاجائےگا۔
عرضی گذار نے ہائی کورٹ کے عبوری حکم پر روک لگائے جانے کا مطالبہ سپریم سے کیا ہے۔ عرضی میں اسپیکر نے سپریم کورٹ کے پرانے فیصلے کا حوالہ بھی دیاہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے پرانے فیصلے میں کہا تھا کہ جب تک اہلیت کی کارروائی پوری نہیں ہوتی تب تک اسپیکر کی کارروائی میں عدالت دخل اندازی نہیں دے سکتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.