حیدرآباد، 11 جولائی (راست) بی جے پی نے تلنگانہ کے متنازعہ رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ایک تحریری خط کے ذریعے راجہ سنگھ کو اطلاع دی کہ ان کا استعفیٰ قومی صدر جے پی نڈا کی ہدایت پر فوری اثر سے قبول کر
لیا گیا ہے۔تاہم بی جے پی نے واضح کیا ہے کہ راجہ سنگھ کی جانب سے پیش کیے گئے استعفیٰ نامے میں جو دلائل، خیالات اور نکات شامل کیے گئے ہیں، وہ پارٹی کے نظریات، اصولوں اور طرزِ عمل سے میل نہیں کھاتے۔ راجہ سنگھ کو ان کے متنازعہ بیانات اور سرگرمیوں کے سبب ماضی میں بھی پارٹی کی جانب سے معطل کیا جا چکا تھا۔