: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ماہم میں انہدامی کارروائی ،قدیم خضر چلہ منہدم ، مسلم اکثریتی علاقے میں کشیدگی
ممبئی،23،مارچ (یواین آئی)مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدرراج ٹھاکرے نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجد وں سے لاوڈاسپیکر پر اذان بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ انہوں نے جنوب وسطی ممبئی میں حضرت مخدوم شاہ مہائمی کے
مزار کے عقب میں واقع ساحل کے قریب بحرعرب میں ایک چٹان پر بنی حضرت خضر کے چلہ کے نام سے منسوب قبر نما علامت کو مسمار کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا اور محض بارہ گھنٹے بعد ہی بڑی پھرتی سے ممبئی کلکٹر کے انہدامی دستے نے پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ اس قبر کو مسمار کردیاجوکہ سمندر میں ساحل سے کچھ فاصلے پر واقع ایک چٹان پر تھی۔