the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 فروری ( یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں دہلی چھاؤنی میں بری فوج کے نئے ہیڈ کوارٹر ’ تھل سینا بھون ‘ کا سنگِ بنیاد رکھا جس میں بری فوج کے تمام شعبوں کے ہیڈ کوارٹروں کو جگہ مل سکے گی۔مانیکشا آڈیٹوریم میں منعقد پروگرام میں مسٹر سنگھ نے فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیاہیڈ کوارٹر فوج کے وسائل کی بچت اور انتظامی کارکردگی کو بڑھانے میں اہم تعاون فراہم کرے گا ۔ اس سے قومی سلامتی کو بھی مضبوطی ملے گی۔نئے ہیڈکوارٹر کے سنگ ِ بنیاد کو تحریک کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ملک کے باشندوں کو فوج کی قربانیوں کو یاد كرايےگا۔ نیا ہیڈ کوارٹر فوج کو امن کے دوران اپنے اہل خانہ کے ساتھ گذارنے کا زیادہ موقع مہیا کرائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان فوج کی قربانیوں کی وجہ سے



ہی دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور ممالک میں سے ایک بن پایا ہے ۔ انہوں نے مسلح افواج کے انضمام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری اور فوجی امور کے شعبے کی تشکیل اسی سمت میں ہوئے فیصلے ہیں ۔ اس سے ملک کی فوجی صلاحیت مزید بڑھے گی ۔ واضح ر ہے کہ موجودہ فوجی ہیڈ کوارٹر آٹھ علاقوں میں بکھرا ہے جن میں ساؤتھ بلاک، سینا بھون ، ایریا، آر کے پورم، شنکر وہار اور دیگر مقام شامل ہیں ۔ نیا ہیڈ کوارٹر مانیكشا سینٹر کے سامنے 39 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہوگا۔ اس میں دفاتر ، سکیورٹی اہلکاروں کے لئے رہائشی کمپلیکس اور بنیادی سہولیات شامل ہوں گی ۔ ہیڈ کوارٹر میں 6014دفاتر ہوں گے جن میں 1684 افسران اور 4330 عملے کے لئے ہوں گے ۔ اس کا رقبہ ساڑھے سات مربع میٹر ہوگا جس میں پارکنگ بھی ہوگی ۔اس کی تعمیر پانچ سال میں مکمل ہو گی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.