حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں منگل کی سہ پہر اچانک بارش ہوئی۔جس سے شہر حیدرآباد میں ٹریفک جام ہوگیا ۔کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔محکمہ کے مطابق نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جَنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد،
سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں آئندہ تین دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ بعض مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔