: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،26اگسٹ (ایجنسی) شہر حیدرآباد میں کل رات تقریبا تین گھنٹوں تک شدید بارش ہوئی جس سے عوام کو کافی مشکلات کاسامناکرناپڑا اور عام زندگی متاثر ہوگئی۔ بارش کا پانی کئی نشیبی علاقوں میں جمع ہوگیا۔بارش کے سبب سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی تھیں۔مادھاپور ،بالانگر میں 12سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔بیگم پیٹ مائتری ونم ، رامچندراپورم میں دس، سری نگرکالونی،عنبرپیٹ،کوتلاپورمیں9سنٹی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ۔
بارش کے سبب کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی جس کے بعد محکمہ بجلی کے اہل کاروں نے پہنچ کر بجلی کی سپلائی کوبحال کیا۔ بارش کے ساتھ ہی گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )کے ایمرجنسی اسکواد کے ارکان
متحرک ہوگئے جنہوں نے کئی مقامات پر پہنچ کر بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کئے ۔بارش اتنی شدید تھی کہ کئی علاقوں میں گنیش منڈپوں میں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیا۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 18درخت سڑکوں پر گر گئے ۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایمرجنسی کنٹرول روم کو 129شکایتیں موصول ہوئیں ۔ساتھ ہی کارپوریشن کے ایپ پر 100شکایات موصول ہوئیں۔
علاقوں بنجاراہلز،لکڑی کا پل،مقطعہ مداراور دوسرے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پرانی عمارتوں میں رہنے والے بارش کے سبب محفوظ عمارتوں میں منتقل ہوجائیں۔ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین نے معظم جاہی مارکٹ،بیگم بازار اور افضل گنج علاقوں کادورہ کرکے بارش سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا۔