تلنگانہ 10 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 16 سے 23 مارچ تک ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس
سلسلے میں محکمہ موسمیات نے انتباہ بھی جاری کیا ہے۔کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آج ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کے امکانات بتائے گئے ہیں۔