حیدرآباد 7 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے عوام کے لیے ایک اہم الرٹ جاری کیا ہے۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز کے مطابق آج سے اگلے تین دن تک ریاست میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بھوپال پلی، مالگو، بھدردری، کھمم، نلگنڈہ، محبوب آباد، ورنگل، سدی پیٹ، راجنا سرکیلا
اور سوریا پیٹ اضلاع میں مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ تین دن کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک اضافے کا امکان ہے جب کہ 10 تاریخ سے ریاست میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسم کی تبدیلی کے پیش نظر عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔