the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
نئی دہلی 24 جون (یو این آئی) ہندوستانی ریلوے کے طویل فاصلے کے مسافروں کے کرایوں میں یکم جولائی سے معمولی اضافہ ہو سکتا ہے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے میل ایکسپریس ٹرینوں کے سلیپر کلاس کے کرایوں میں ایک پیسہ فی کلو میٹر اور ایئر کنڈیشنڈ کلاسوں میں دو پیسے فی کلو میٹر تک کے کرایوں میں یکم جولائی سے اضافہ کرنے کی تیاری کرلی ہے 500 کلو میٹر تک کے لیے کوئی اضافہ نہیں ہے جبکہ 500 کلو میٹر سے زیادہ کی دوری کے لیے کرایوں کی شرح میں آدھا پیسہ فی کلو میٹر بڑھائے جانے کی تجویز ہے۔ اسی طرحمضافاتی اور ماہانہ یا سہ ماہی سیزن ٹکٹوں کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔
اس سے قبل ریلوے کے مسافر کرایوں میں



سال 2014 میں اضافہ کیا گیا تھا، تمام کلاسز کے مسافر کرایوں میں 14.2 فیصد اور مال بردار کرایوں میں 6.5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق اسی سال 25 جون سے ہوا۔ سال 2019 میں میل ایکسپریس ٹرینوں میں غیر محفوظ کلاس کے مسافروں کو 2 پیسے فی کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ سلیپر کلاس کے کرایوں میں 2 پیسے اور فرسٹ کلاس کے کرایوں میں بھی 2 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ عام ٹرینوں کے سیکنڈ کلاس کے کرائے میں 01 پیسے فی کلو میٹر اور سلیپر کلاس کے کرائے میں بھی 01 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ جبکہ فرسٹ کلاس کے کرایہ میں ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تمام ایئر کنڈیشنڈ کلاسز میں 04 پیسے فی کلو میٹر کا یکساں اضافہ کیا گیا۔ یہ اضافہ جنوری 2020 سے لاگو کیا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.