:ذرائع
ریلوے نے مسافروں پر کرایوں کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔ نظرثانی شدہ نئے ریلوے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 215 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے کے سفر پر آرڈنری کلاس میں فی کلومیٹر ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ میل اور ایکسپریس ٹرینوں کی نان اے سی اور اے سی کلاسوں میں فی کلومیٹر دو پیسے
بڑھا دیے گئے ہیں۔ریلوے محکمہ کے مطابق بڑھے ہوئے کرائے 26 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس اضافے کے ذریعے ریلوے کو تقریباً 600 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی کی امید ہے۔ تاہم اگر کوئی مسافر اے سی ٹرین میں 500 کلومیٹر کا سفر کرتا ہے تو اس پر 10 روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اطلاعات کے مطابق مستقبل میں ریلوے کرایوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔