: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،2اگسٹ (ایجنسی) راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج واضح کیا کہ کرناٹک کے جس ریزارٹ میں کانگریس کے گجرات کے ممبران اسمبلی قیام پذیر ہیں وہاں انکم ٹیکس نے چھاپہ نہیں مارا ہے بلکہ کرناٹک کے ایک وزیر اور
ان کے 39 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ کانگریس کے آنند شرما سمیت پارٹی کے کئی دیگر اراکین نے آج وقفہ صفر شروع ہوتےہی ایوان میں اس معاملے کو اٹھایا اور نعرے بازی کی۔ مسٹر شرما نے الزام لگایا کہ حکومت محکمہ انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔