the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
learn quran online easily

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

تلنگانہ میں کون سی سیاسی جماعت ایم ایل سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی؟

ٹی آر ایس
کانگریس
بی جے پی
چنئی،21 جنوری(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات کےلئے 23 جنوری سے پارٹی کی انتخابی تشہیر کا آغاز کریں گے تمل ناڈو ریاستی کانگریس صدر کے ایس الاگری نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کویمبٹور،تروپور،ایروڈ ،کرور اور ڈنڈیگل ضلعوں میں سلسلے وار میٹنگوں سے خطاب کریں گے مسٹر گاندھی کے ریاستی دورے کی اطلاع دیتے ہوئے مسٹر الاگری نے بتایا کہ کانگریس کے سابق صدر 23 جنوری کو صبح گیارہ بجے کویمبٹور پہنچیں گے۔ چترا- کلاپٹی ہوائی اڈے پر استقبال کے بعد وہ چھوٹے اور بہت چھوٹی صنعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
تروپرکمارن میموریل پلر میں پھولوں کے ہار چڑھانے کے بعد وہ صنعتی مزدوروں سے خطاب کریں گے۔ وہ تروپر میں ہی رات آرام کریں گے ۔
کانگریس رہنما 24 جنوری کو ایروڈ میں تین مقامات پر منعقد پروگراموں میں شامل ہوں گے اور مقامی بنکروں سے بات چیت کریں گے۔کانگیئم میں ایک دیگر پروگرام میں شامل ہونے کے بعد وہ دھاراپورم میں ریلی سے خطاب کریں گے اور یہیں رات کو آرام کریں گے۔
مسٹر گاندھی 25 جنوری کو کرور میں منعقد پروگرام میں شامل ہوں گے اور بعد میں کسان کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔کرور اور ڈنڈیگل میں دو میٹنگوں سے خطاب کرنے کے بعد وہ مدورے کےلئے روانہ ہوں گے جہاں سے دہلی لوٹیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.