نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) کا نگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے انہیں مرے ہوئے لوگوں کے ساتھ چائے پینے کا تجربہ ہوا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ان لوگوں کے ساتھ تصویر
کھنچوانے اور چائے پینے کے بعد کمیشن پر طنز کیا جنہیں بہار میں ووٹروں کی نظر ثانی کے عمل میں مبینہ طور پر مردہ قرار دیا گیا تھا۔
مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا، زندگی میں کئی دلچسپ تجربات ہوئے، لیکن مردہ لوگوں کے ساتھ چائے پینے کا موقع کبھی نہیں ملا۔