the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی،22جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے احمدآباد ضلع کوآپریٹیو بنک میں نوٹوں کی منسوخی کے دوران پانچ دنوں میں 745کروڑ 58لاکھ روپے جمع کرائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ اس بات کے لئے مبارکباد کے حقدار ہیں کہ ان کے اس بینک کے ڈائرکٹر رہتے اس بنک میں سب سے زیادہ رقم جمع ہوئی۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ احمد آباد ضلع کوآپریٹیو بنک کے ڈائرکٹر امت شاہ جی پرانے تبدیل کرنے میں آپ کے بنک کو پہلا انعام جیتنے پر مبارکباد، پانچ دن میں تقریباََ750 کروڑ روپے نئے نوٹوں



سے بدلے گئے۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی سے جن لاکھوں ہندستانیوں کی زندگی برباد ہوگئی وہ آپ کی اس کامیابی پر آپ کو سیلیوٹ کرتے ہیں۔
خیا ل رہے کہ حق اطلاعات قانون کے تحت حاصل کی گئی اطلاع کے مطابق احمد آباد کوآپریٹیوبنک میں نوٹوں کی منسوخی کے دوران پانچ دنوں میں 745کروڑ 58لاکھ روپے جمع ہوئے تھے جو پورے ملک کے 370ضلع کوآپریٹیو بنکوں میں سب سے زیادہ ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ گجرات کے گیارہ ضلعی کوآپریٹیو بنکوں میں 3118کروڑ 51لاکھ روپے جمع ہوئے جن کے کرتا دھرتا بی جے پی کے اہم لیڈر تھے۔
یو این آئی ۔ م ع۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.