: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے سبب جان گنوانے والے ہر کنبے کو چار لاکھ روپے کے معاوضے کی مانگ کو دہرائی کانگریس لیڈر نے پھر الزام لگایا کہ حکومت کورونا سے مرنے والوں کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے سے گریز کر رہی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے دکھوں کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں مسٹر گاندھی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’کانگریس پارٹی کے دو مطالبات ہیں، کووڈ سے مرنے والوں کے صحیح اعداد و شمار بتائے جائیں اور جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کووڈ سے کھو دیا ہے، انہیں 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جانا چاہئے‘‘۔