: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وائناڈ، یکم جولائی (یو این آئی) کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کو کیرالہ میں اپنے لوک سبھا حلقہ کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔
کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسٹر گاندھی کی آمد پر ریاست کے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
کانگریس لیڈر پارٹی کے ارکان
پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے ساتھ آج شام کلپیٹا کے بتھیری گاندھی اسکوائر میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے ہیڈکوارٹر اے کے جی سینٹر میں جمعرات کی رات دیر گئے بم دھماکوں کے بعد مسٹر گاندھی کی سیاسی تقریبات میں شرکت کے دوران سیکورٹی میں اضافہ کردیا ا گیا ہے۔