the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 30 جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے سلسلے میں سرکارپرطنز کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے جن مشکلات کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑرہا ہے اس کی اصل وجہ کورونا وبا نہیں بلکہ ایندھن کی قیمتوں میں کیا گیا غیر معمولی اضافہ ہے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے طویل تکلیف دہ لائینوں کی وجہ



صرف کووڈ پابندیاں نہیں ہیں۔ اصل وجہ جاننے کے لئے اپنے شہرمیں پٹرول اور ڈیزل کے ریٹ چیک کریں‘‘ ۔
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی طویل عرصے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر سرکار کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں اور الزام عائد کر رہے ہیں کہ اس میں مودی سرکار نےلاکھوں کروڑوں روپے کمائے ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پرعائد ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام میں تقسیم کرنا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.