the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،17 ستمبر(یواین آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دسمبر 2019 میں کورونا کے سلسلے میں سونامی آنے کی وارننگ دے دی تھی لیکن حکومت نے وہ سنہرے ماہ گنوا دئے مسٹر آزاد نے ایوان میں کورونا کی وبا پر بحث کے دوران الزام لگایا کہ اس حکومت نے کووید کو روکنے کا جو سنہرا وقت تھا اسے گنوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے پچھلے دسمبر میں کورونا کے سلسلے میں وارننگ دی تھی کہ سونامی آنے والی ہے۔ اس کے بعد پھر انہوں نے فروری میں حکومت کو پھر وارننگ دی لیکن اس حکومت



نے کسی پر توجہ نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سینیٹائزر کا پروڈکشن بڑھا ہے اس لئے اس کی قیمتیں آدھی کی جانی چاہئے تاکہ غریب بھی آسانی سے اس کا استعمال کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سابن کی قیمتین بھی آدھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کےلئے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع اور تحصیل سطح پر جانچ کا انتظام کیا جانا چاہئے اور صحت کی دیکھ بھال انفرا اسٹرکچر کی توسیع کی جانی چاہئے۔
سابق وزیر صحت نے ویکسن کے سلسلے میں بھی کئی مشورے دئے اور کہا کہ ویکسن کفایتی ہونی چاہیے۔ ویکسن کے سلسلے میں ریگولیٹری نظام بھی مضبوط ہونا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.