: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 13 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بہار میں ووٹر لسٹ کی جامع نظر ثانی کے خلاف 17 اگست سے ووٹ ادھیکار مہم شروع کریں گے ، جس میں انڈیا اتحاد کے رہنما بھی شامل ہوں گے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بدھ کے روز اسے جمہوریت کی لڑائی قرار دیتے
ہوئے کہا کہ ہر ایک شخص کے قیمتی ووٹ اور آئین کی حفاظت کے لیے اس مہم کو عوامی تحریک بنایا جائے گا۔ مسٹر وینو گوپال نے کہا، " ہماری جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی سڑکوں پر ہو گی اور 17 اگست سے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی پارٹیوں کی طرف سے بہار بھر میں بڑے پیمانے پر ووٹ ادھیکار یا تر ا شروع کی جائے گی۔