: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 2 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) کانگریس کے سینر قائد و لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی حیدرآباد پہنچ گئے۔جہاں شمس آباد ایرپورٹ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔ایرپورٹ کے باہر کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور راہول گاندھی کی قیادت کے حق
میں نعرے لگائے گئے۔ راہول گاندھی اور ریونت ریڈی شمس آباد سے ایک ہی کار میں وقارآباد کے لئے روانہ ہوگئے۔ اور ایس اے پی آرٹس اینڈ سائنس کالج کے احاطے میں منعقدہ پی سی سی سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس میں دونوں قائدین شرکت کی ، جہاں ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے استحکام پر غور کیا گیا۔