the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی/8 مئی(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے ’چوکیدار چور ہے‘ معاملہ میں سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ راہل گاندھی نے عدالت میں داخل حالیہ حلف نامہ میں کہا ہے کہ ’چوکیدار چور ہے‘ سے متعلق بیان میں عدالت کا حوالہ دئیے جانے کو لے کر وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ میں عدالت کی توہین کا معاملہ ختم کرنے کی بھی کورٹ سے درخواست کی ہے۔

عدالت ابھی رافیل طیارہ سودا



معاملہ میں نظر ثانی کی درخواستوں کے ساتھ ساتھ توہین عدالت معاملہ پر ایک ساتھ سماعت کرے گی۔ راہل گاندھی نے رافیل طیارہ سودا معاملہ میں مرکزی حکومت کے ابتدائی اعتراضات کو مسترد کرنے کے عدالت کے فیصلہ کے بعد امیٹھی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ اب تو کورٹ نے بھی مان لیا ہے کہ ’چوکیدار چور ہے‘َ۔ اس بیان کے سلسلہ میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے عدالت کی توہین کا معاملہ درج کرایا تھا۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.