: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بار بار کے دعووں پر ان کی خاموشی پر سوال اٹھا یا مسٹر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ
ہاؤس کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے حکومت کی خارجہ پالیسی، قومی سلامتی اور آپریشن سندور کو انجام دینے کے طریقے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ مسٹر ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کی؟ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کی تھی اور یہ ساری دنیا جانتی ہے۔