: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/11ڈسمبر(ایجنسی) راہل گاندھی کو بلا مقابلہ کانگریس صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ پارٹی میں کسی نے بھی راہل کے خلاف صدر کے عہدے کے لئے درخواست نہیں دی تھی۔ حالانکہ، راہل 16 دسمبر کو رسمی طور پر کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
راہل گاندھی کے منتخب ہونے کی اطلاع ملتے ہی نئی دہلی کے 24 اکبر روڈ پر کانگریس ہیڈکوارٹر کے
باہر جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ وہیں، کانگریس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈھول ۔ باجے اور پٹاخے پھوڑ کر خوشیاں منائیں۔
ایسا امکان ہے کہ راہل گاندھی 16 دسمبر کو کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سونیا گاندھی رسمی طور پر 132 سال پرانی پارٹی کی باگ ڈور اپنے بیٹے کو 16 دسمبر کی صبح تقریبا 11 بجے سونپ دیں گی۔ اس کے بعد راہل گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ملک بھر کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔