the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی/7اگست(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے خواتین اور بچیوں کی عصمت دری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ تمام امور پر بولنے والے وزیراعظم نریندر مودی خواتین پرمظالم کے تعلق سے خاموش ہیں۔

مسٹر گاندھی نے یہاں خواتین حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومتیں ہیں مسٹر مودی ان ریاستوں میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے جرائم پر کچھ کیوں نہیں بولتے۔

بہار کے



مظفرپور اور اترپردیش کے دیوریا میں بچوں کے گھر میں بچیوں کی عصمت داری کے واقعات کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سب چیزوں کے بارے میں بولیں گے لیکن خواتین پر وار ہوتا ہے تو وہ ایک لفظ نہیں کہتے۔ بہار میں چھوٹی بچیوں کی عصمت دری


ہوتی ہے مگر وزیراعظم ایک لفظ نہیں بولتے۔ اترپردیش میں خواتین کی عصمت دری ہوتی ہے لیکن وزیراعظم کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلتا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی حکومتوں پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ملک میں بیٹی بچاو اور بیٹی پڑھاو پروگرام شروع کیا۔ ہر ضلع میں بیٹی بچانے کے لئے چالیس لاکھ روپے دےئے ہیں لیکن بی جے پی حکومت میں خواتین کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ اسکے رکن اسمبلی سے بیٹیوں کو بچانے کی اپیل کی جارہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.