ذرائع:
کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی حیدرآباد آمد پر شمس آباد ایئرپورٹ پر چیف منسٹر رہونت ریڈی اور پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔شمس آباد ایئرپورٹ سے فلک نما پیالس تک راہول گاندھی چیف منسٹر رہونت ریڈی، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ اور دیگر قائدین کے ہمراہ کار کے ذریعہ روانہ ہوئے۔ اس دوران
چیف منسٹر اور پی سی سی صدر نے راہول گاندھی کو ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال سے واقف کرایا۔انہوں نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس کی شاندار کامیابی اور گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے میں کانگریس حمایت یافتہ امیدواروں کی نمایاں جیت کی تفصیلات بھی پیش کیں۔راہول گاندھی نے تلنگانہ میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی مجموعی کارگزاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔