the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
امیٹھی: 24 جنوری(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر جھوٹے وعدے اور آئینی اداروں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ چوکیدار ہی چورہے۔
اپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی اور رائے بریلی کے دو روزہ دورے کے دوسرے اور آخری دن مسٹر گاندھی نے جمعرات کو کہا"اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ چوکیدار ہی چور ہے۔ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ کسانوں کا قرض معاف کرنے کے لئے اس کے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن دوسری جانب کاروباری و سرمایہ کار دوستوں کے لئے رعایتوں کا پٹارہ کھلاہوا ہے۔ ان میں سے ایک نیرو مودی غریبوں اور منریگا کا پیسہ لیکر فرارہوگیا ہے۔



start;">مسٹر گاندھی نے عوامی اجتماع کا خطاب کرتے ہوئےکہا کہ رافیل جنگی طیارہ معاملے میں حکومت نے فی طیارہ 1600 کروڑ روپیوں کی ادائیگی کی ہے جبکہ یو پی اے حکومت نے یہ سودا فی طیارہ 526 کروڑ روپئے میں کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں ، وزیر اعظم نے فرانس میں اپنے ہم منصب سے خفیہ بات کر کے 30 ہزار کروڑ روپئے کا ٹھیکہ ملک میں اپنی عزیز پرائیویٹ کمپنی کو دلادیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کے ڈائرکٹر نے جب کہا کہ وزیر اعظم بدعنوانی میں ملوث ہیں تو انہیں آدھی رات کو سی بی آئی دفتر سے باہر کا راستہ دکھا دیاگیا حالانکہ اس کے بعدعدالت کے مداخلت سے جب سی بی آئی ڈائرکٹر کو بحال کیا گیا تو اسے اس حکومت نے اسے نوکری ہی چھوڑنے پر مجبور کردیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.