: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو جمعہ کو کئی دیگر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ پارلیمنٹ سے احتجاجی مارچ نکال کر راشٹرپتی بھون کی طرف جانے کی کوشش کر
رہے تھے مظاہرین کو پارلیمنٹ کی عمارت سے چند میٹر کے فاصلے پر وجے چوک پر حراست میں لے لیا گیا واضح رہے کہ کانگریس آج مرکزی حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کے خلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔